سعودی کابینہ کا اجلاس، گستاخانہ خاکوں کی مذمت

October 29, 2020

ریاض (شاہد نعیم) خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی صدارت میں سعودی کابینہ کا آن لائن اجلاس ہوا، سعودی کابینہ نے ایک بار پھر ہر اس کوشش کو مسترد کر دیا ہے جس کا مقصد دین اسلام کو دہشت گردی کے ساتھ جوڑنا ہے۔ کابینہ نے خاتم النبئین حضرت محمد ﷺ یا دیگر انبیائے کے گستاخانہ خاکوں کی سخت مذمت کی ہے۔ .ساتھ ہی دہشت گردی کی ہر کارروائی یا ان افعال کی بھی مذمت کی جو نفرت، تشدد اور انتہا پسندی کو جنم دیتے ہیں۔