لاہور کو دنیا کا آلودہ ترین شہر قرار دیدیا گیا

October 29, 2020

لاہور(نمائندہ جنگ) فضا میں آلودگی جانچنے والے عالمی ادارے نے لاہور کو دنیا کا آلودہ ترین شہر قرار دے دیا ہے۔

عالمی ادارے کے مطابق شہر کا مجموعی ائیر کوالٹی انڈیکس 316 تک پہنچ چکا ہے۔

قذافی سٹیڈیم کے اطراف اے کیو آئی 433 شملہ پہاڑی 430، سندر انڈسٹریل ایریا میں 376 ریکارڈ کیا گیا ۔

طبی ماہرین نے کہا ہے سموگ سے مختلف امراض پھیلنے کا خدشہ ہے، انہوں نے شہریوں کو ماسک پہننے کی ہدایت کی ہے۔