آرپی او کی عید میلاد النبیؐ پر سکیورٹی فول پروف بنانے کی ہدایت

October 29, 2020

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) ریجنل پولیس افسر راولپنڈی عمران احمر نے عید میلاد النبیؐ کے دوران سکیورٹی کو فول پروف بنانے کیلئے چاروں اضلاع کے ضلعی پولیس افسروں کو ہدایات جاری کر دیں۔ تمام ضلعی پولیس افسران سکیورٹی انتظامات کی اپنے اپنے اضلاع میں بذات خود نگرانی کرینگے۔ آر پی او نے کہا کہ راولپنڈی، اٹک، جہلم اور چکوال میں جشن میلاد النبیؐ پر 352جلوس اور 91محافل کا انعقاد کیا جائیگا جن کی سکیورٹی کو فول پروف بنانے کیلئے راولپنڈی ریجن کے 7500سے زیادہ پولیس افسران و اہلکار ڈیوٹی سرانجام دینگے۔ علاوہ ازیں 1000کے قریب رضا کاران بھی اُنکی مددو معاونت کرینگے۔