چہان اور مہوٹہ ڈیموں سے آبپاشی چینلز کیلئے مزید اراضی ایکوائر ہوگی

October 29, 2020

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)چہان اور مہوٹہ ڈیمز سے آبپاشی چینلز کیلئے مزید زمین ایکوائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق چہان ڈیم کیلئے موضع چہان اور لادیاں میں32 کنال 8 مرلہ اراضی ایکوائر کی جائے گی جس میں سے23 کنال10مرلہ لادیاں اور8کنال18مرلہ موضع چہان میں ہےجبکہ مہوٹہ ڈیم کیلئےمیال میں24 کنال،مہوٹہ میں35کنال اور کڑاھی میں84 کنال اراضی ایکوائر کی جارہی ہے۔اس مقصد کیلئے کمشنر راولپنڈی ڈویژن کیپٹن ریٹائرڈ محمد محمود نے لینڈ ریونیو رولز فائیو اے کا استثنیٰ دیدیا ہےجس کے تحت لینڈ ایکوزیشن کلکٹر اعتراضات کی وصولی اور سماعت کرتاہے۔کمشنر کے مطابق پانی کو محفوظ کرنےکیلئے راولپنڈی ڈویژن میں بھی کئی منصوبے شامل ہیں جن میں 1ارب 56کروڑ روپے کی لاگت سے چہان ڈیم مکمل ہوگا۔ مہوٹہ ڈیم سے 4500ایکڑ اراضی کو سیراب کیا جائے گا۔ 5ارب30کروڑ روپے کی لاگت سے بننے والا پپن ڈیم15ہزار ایکڑ اراضی سیراب کرے گا۔چکوال میں موہرہ شیرا ڈیم4ہزار ایکڑ اراضی سیراب کرے گا،68کروڑروپے لاگت آئے گی۔ 95کرروڑ روپے کی لاگت سے جہلم میں پنڈوری ڈیم سے 1500ایکڑ اراضی سیراب ہوگی۔ منصوبوں میں سوراہ ڈیم ، اٹک میں تاجا بارا ڈیم،سڈریال ڈیم ، تلہ کنگ میں تمان ڈیم ،گھبر ڈیم ،چکوال میں دھرابی ڈیم کے منصوبے بھی شامل ہیں۔