گاڑی کی ٹکر سے پانچ افرادزخمی

October 29, 2020

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) ٹیپوروڈ سرسیدچوک میں بے قابوگاڑی کی ٹکرلگنے سے کم سن بچے سمیت پانچ افرادزخمی ہوگئے ۔ریسکیو1122کے مطابق بدھ کی صبح سرسیدچوک میں ایک کار نےایک موٹرسائیکل اورراہ گیروں کوٹکرماردی جس سے 60 سالہ اصغر،30سالہ اسماء ،28سالہ عمر،60 سالہ شہنازاوردوسالہ طلحہ زخمی ہوگئے۔ عملے نے موقع پرپہنچ کرزخمیوں کوطبی امدادفراہم کی ۔