حکمران ٹولہ سہولت بازارکےنام پرعوام کودھوکہ دےرہاہے،حسن مرتضی

October 29, 2020

لاہور(سپیشل رپورٹر) پیپلزپارٹی کے پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضی نے کہا ہے کہ حکمران ٹولہ سہولت بازار کے نام سے عوام کو ایک دھوکہ دے رہا ہے، پنجاب بھر میں سہولت بازار کے نام پر دھوکہ دہی کا بازار گرم ہے ، سہولت بازار نیازی کے سہولت کاروں کیلئے ہیں عوام کیلئے نہیں ، ان بازاروں سے نیازی اپنے سہولت کاروں کے ذریعے قوم کی بچی کھچی دولت لوٹ رہا ہے۔