بلوچ اداکار پرویز بلوچ کسمپرسی کا شکار

October 29, 2020

بلوچی اور براہوئی زبان کےمعروف اداکار پرویز بلوچ کسمپرسی کا شکار ہوگئے، سریاب روڈ پر مسکن بنالیا۔

ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی کے مطابق پرویز بلوچ بلوچستان کے معروف فنکارہیں، وہ گزشتہ برس بیمار ہوئے تو حکومت نے علاج میں تعاون کیا۔

لیاقت شاہوانی نے بتایا کہ پرویز بلوچ کوبحالی سینٹر منتقل کرنے کی ہدایت کی ہے،ان کا علاج و معالجہ منشیات بحالی سینٹر میں کیا جائے گا۔