انوشکا اور ویرات کی ’کیوٹ‘ ویڈیو وائرل

October 29, 2020

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اور ادکارہ انوشکا شرما کی انٹرنیٹ پر ایک خوبصورت ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جسے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کیوٹ قرار دیا جا رہا ہے۔

ویروشکا کے نام سے مشہور کامیاب جوڑی اداکارہ انوشکا شرما اور کرکٹر ویرات کوہلی کے بھارت سمیت دنیا بھر میں مداح موجود ہیں، انوشکا شرما ماں بننے والی ہیں جس پر ویروشکا سمیت اُن کے مداح بھی کافی خوش نظر آتے ہیں۔

ویرات کوہلی آج کل انڈین پریمیئر لیگ میں مصروف ہیں، میچز کے دوران گراؤنڈ میں شائقین سمیت انوشکا بھی ویرات کو سپورٹ کرتی نظر آ تی ہیں۔

حال ہی میں ہونے والے ایک میچ کے دوران گراؤنڈ میں موجود ویرات کوہلی اور انوشکا کی ایک خوبصورت ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جسے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔


وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ویرات کوہلی اشاروں میں انوشکا شرما سے پوچھ رہے ہیں کہ ’کیا انوشکا نے کھانا کھا لیا ہے، جس پر اشاروں ہی میں انوشکا جواب میں بتا رہی ہیں کہ ہاں انہوں نے کھانا کھا لیا جبکہ انوشکا ویرات کو اشاروں میں کھانے سے متعلق کچھ اور بھی بتا رہی ہیں۔‘

مداحوں کی جانب سے ویروشکا کی اس وائرل ویڈیو پر ہزاروں لائیکس اور کمنٹ آ چکے ہیں جن میں انٹرنیٹ صارفین اُنہیں ’کیوٹ کپل‘ خوبصورت جوڑی قرار دے رہے ہیں۔

چند انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے منفی کمنٹس بھی کیے جا رہے ہیں جن میں اُن کا کہنا ہے کہ اُنہیںیہ دکھاوا پسند نہیں آیا جبکہ کچھ صارفین کا کہنا تھا کہ اُنہیں ویرات کا انوشکا کا خیال رکھنا بہت اچھا لگا ہے۔