خوبرو اداکارہ رحمت اجمل نے منگنی کرلی

October 29, 2020

پاکستان ٹی وی انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ رحمت اجمل نے خاموشی سے منگنی کرلی، منگنی کی تقریب لاہور میں منعقد کی گئی۔

اداکارہ کی منگنی کی تقریب میں قریبی رشتہ داروں اور قریبی دوستوں نے شرکت کی۔

رحمت اجمل کی منگنی کی وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ کے منگیتر نے منفرد انداز اپناتے ہوئے انہیں انگوٹھی پہنائی ہے۔

تین بہنوں میں سب سے چھوٹی رحمت اجمل نے اے لیول کرنے کے بعد لاہور کے نیشنل کالج آف آرٹس سے 2018 میں ٹیکسٹائل ڈیزائننگ میں گریجویشن کی ڈگری حاصل کی، خاص بات یہ تھی کہ انہوں نے ڈیپارٹمنٹ میں ٹاپ کیا تھا۔

مقبول ڈرامے ’میرے پاس تم ہو‘ میں ’عائشہ‘ کے کردار سے شہرت پانے والی رحمت اجمل نے ایک سادہ تقریب میں طیب سلیم کے ساتھ لاہور میں منگنی کی۔


اداکارہ کی منگنی کی تصویریں سوشل میڈیا پر زیرگردش ہیں، مداحوں کی جانب سے رحمت کیلئے مبارکباد کے پیغامات شیئر کئے جارہے ہیں۔