کاجل اگروال کی شادی کی تقریبات کا آغاز

October 29, 2020

تامل فلموں سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی بھارتی خوبرو اداکارہ کاجل اگروال کی جانب سے اپنی رسم ِ حنا کی ایک خوبصورت تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ہے جو انٹرنیٹ پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔

بلاک بسٹر فلم ’سنگھم‘ کی ہیروئن کاجل اگروال کی شادی کی تقریبات کا آغا ز ہو گیا ہے، کاجول اگروال کی جانب سے فوٹو ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام پر اپنی ایک خوبصورت تصویر شیئر کی گئی جس میں وہ کافی حسین اور خوش نظر آ رہی ہیں ۔


کاجل کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انہوں نے سبز رنگ کا جوڑا پہنا ہوا ہے اور اُن کے ہاتھوں پر مہندی لگی ہوئی ہے۔

کاجل نے اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے ساتھ میں ’نظر بد دور‘ کا ایموجی بھی بنایا ہے ۔


واضح رہے کہ کاجل اگروال کل بروز جمعہ اپنے منگیتر کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔


دوسری جانب کاجل کے منگیتر گوتم کیچلو نے بھی اپنے انسٹا اکاؤنٹ پر چند تصاویر شیئر کی ہیں جس میں وہ شادی سے متعلق رسومات ادا کرتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں تاہم گوتم نے اپنی ان تصاویر میں چہرہ نہیں دکھایا۔

اس سے قبل کاجل اگروال نے اپنی شادی کی تاریخ کا اعلان کیا تھا، سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ 30 اکتوبر 2020 کو اپنے منگیتر گوتم کیچلو کے ساتھ ممبئی میں شادی کے بندھن میں بندھنے جارہی ہیں۔