جدہ: فرانسیسی قونصل خانے کا گارڈ حملے میں زخمی، حملہ آور گرفتار

October 29, 2020

سعودی عرب کے مغربی شہر جدہ میں فرانسیسی قونصل خانے کا سکیورٹی گارڈز حملے میں معمولی زخمی ہوگیا، حملہ آور کو گرفتار کرلیا گیا۔

صوبہ مکہ مکرمہ پولیس کے ترجمان کے مطابق جدہ میں سفارتی تنصیبات کی حفاظت پر مامور پولیس نے 40 سالہ ایک سعودی شہری کو گرفتار کرلیا، جس نے فرانسیسی قونصل خانے کے سکیورٹی گارڈ پر تیز دھار آلے سے حملہ کرکے اسے زخمی کردیا تھا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ سکیورٹی گارڈ کو معمولی زخم آئے، جسے علاج کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا، جبکہ حملہ آور کو قانونی چارہ جوئی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔