ڈاکٹر کو لوٹنے والا ڈاکو علاج کیلئے اُسی کے پاس پہنچ گیا

October 29, 2020

کراچی میں ڈاکٹر کے ساتھ لوٹ مار کرنے والا ڈاکو علاج کے لیے اسی ڈاکٹر کے پاس پہنچ گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو آج صبح بلال کالونی میں مقابلے کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔

پولیس مقابلےکے زخمی ڈاکو کو پولیس عباسی شہید اسپتال لے کر گئی تو وہاں موجود ایک ڈاکٹر نے اُسے پہچان لیا۔

پولیس کے مطابق ڈاکٹر عارف نے بتایا کہ اس ڈاکو نے چند روز قبل اجمیر نگری کے قریب اُسے لوٹا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر کی مدعیت میں بھی ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔