کرن جوہر کی کمپنی کو دیہات میں کوڑا پھینکنے پر معافی یا جرمانے کا حکم

October 30, 2020

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی فلمسازکرن جوہرکی کمپنی دھرما پروڈکشنزکوگووا کے ایک دیہات میں طبی فضلے سمیت دیگرکوڑا پھینکنا مہنگا پڑگیا۔ گووا کی حکومت نے اس اقدام پرمعافی مانگنے یا جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔ میڈیا کے مطابق منسٹر گوواویسٹ مینجمنٹ مائیکل لوبوکاکہنا ہے کہ دھرما پروڈکشنزکے مالکان کچراپھینکنے پرمقامی لوگوں سے فیس بُک پرمعافی مانگیں اورلکھیں کہ ہم تسلیم کرتے ہیں یہ ایک غلطی تھی، بصورت دیگران پر گووا ویسٹ منیجمنٹ کی جانب سے جرمانہ عائد کیا جائےگا۔مائیکل لوبوکے مطابق اگردھرما پروڈکشنزکی جانب سے 48 گھنٹوں کے اندرمعافی نہ مانگی گئی توممبئی میں کرن جوہر کے گھراوردھرما پروڈکشنز کے باہرکچرے کے پارسل بھیجے جائیں گے۔ گووا انٹرٹینمنٹ سوسائٹی کی جانب سے کچرا پھینکنے کے خلاف دھرما پروڈکشنزکو 25 اکتوبر کوشوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا۔شمالی گوا کے نیرول کے رہائشیوں نے گذشتہ ہفتے شوٹنگ ختم ہونے کے بعد ان کے گاؤں میں مبینہ طور پر آنے والی دیپیکا پڈوکون اسٹار فلم کے عملے کے ذریعہ تیار کردہ ، فضلہ کو ظاہر کرنے والی ویڈیوز اپ لوڈ کرنے کے بعد یہ تنازعہ پھیل گیا۔اس تنازع کا آغازگزشتہ ہفتے ہوا تھا جب شمالی گووا کے نیرول گاوں کے رہائشیوں نے فیس بک پر ویڈیوزاپ لوڈ کی تھیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا تھا کہ عملہ دیپکا پڈوکون کی آنے والی فلم کی شوٹنگ کے بعد یہ سب یہیں چھوڑگیا ہے۔