ریا چکرورتی کےسشانت کی بہنوں پر الزامات غیرحقیقی ہیں، سی بی آئی

October 30, 2020

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) سشانت سنگھ راجپوت کیس کی تحقیقات کرنے والے ادارے سی بی آئی نے سشانت سنگھ راجپوت کی بہنوں کے حوالے سے ریا چکرورتی کے الزامات کو خیالی بتایا ہے۔ ممبئی ہائی کورٹ میں گزشتہ روزسماعت کے دوران سی بی آئی نے بتایا کہ ریا چکرورتی کے الزامات زیادہ تر غیرحقیقی ہیں۔ ایجنسی کا کہنا ہے کہ ایسی خیالی باتوں کی بنیاد پر ایف آئی آر نہیں رجسٹر کی جاسکتی ہے۔ دراصل ممبئی پولیس نے سشانت سنگھ راجپوت کی بہنوں پرینکا اور میتو سنگھ پر ریا چکرورتی کے الزامات کی بنیاد پر ایف آئی آر درج کی تھی۔دونوں نے ممبئی ہائی کورٹ میں ایک عرضی کے ذریعہ اس ایف آئی آر کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ سی بی آئی نے اسی معاملے میں اپنا موقف رکھا ہے۔واضح رہے کہ ریا چکرورتی نے الزام لگایا تھا کہ ایک فرضی ڈاکٹری پرچے کی بنیاد پر سشانت سنگھ راجپوت پر سشانت سنگھ راجپوت کے لئے ممنوعہ دواوں کا انتظام کیا تھا۔ اس پر سی بی آئی نے کہا ہے کہ سشانت سنگھ راجپوت کی بہنوں پر درج کی گئی ایف آئی آر میں ریا چکرورتی کے الزامات تصوراتی ہیں۔ سی بی آئی نے یہ بھی بتایا کہ وہ سشانت سنگھ راجپوت کے والد کے ذریعہ ریا چکرورتی اور اس کی فیملی کے خلاف کی گئی شکایت کی بنیاد پر جانچ کر رہی ہے۔ سشانت سنگھ راجپوت کی بہنوں نے اپنی عرضی ممبئی کے وکیل مادھو تھوراٹ کے ذریعہ گزشتہ 6 اکتوبر کو فائل کی تھی۔ سی بی آئی کا کہنا ہے کہ پولیس کو معاملہ درج کرنے سے پہلے کم ازکم ابتدائی جانچ تو کرلینی چاہئے تھی۔ سی بی آئی کی طرف سے کہا گیا ہے کہ ایسا قانون کہ ایک ہی معاملے کے لئے دو ایف آئی آر نہیں داخل کی جاسکتی ہے۔ سی بی آئی سشانت سنگھ راجپوت کی موت سے لے کر اس سے متعلق دیگر پہلووں پر اپنی جانچ کر رہی ہے۔ اس وجہ سے اس معاملے میں رجسٹر کی گئی ایف آئی آر غیر قانونی ہے۔