بیٹ وومن سیریز، پہلی سیاہ فام مرکزی کردار کی جھلک سامنے آگئی

October 30, 2020

لاس اینجلس (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی ٹی وی چینل کی بیٹ وومن سیریزکا دوسرا سیزن جلد ایک نئی اورپہلی سیاہ فام مرکزی کردارکےساتھ ریلیزہونےجارہا ہےجس کی پہلی جھلک بھی سامنےآگئی ہے۔ شومیں جاویشیا لیسلی، ریان وائلڈرالمعروف بیٹ وومن کا کردارادا کریں گی جوڈی سی فیملی میں نیا اضافہ ہیں۔ جرمنی میں پیدا ہونےوالی اداکارہ جاویشیا لیسلی نےانسٹاگرام پرجاری پوسٹ میں بتایا کہ وہ رواں ماہ ڈی سی کامکس میں اپنا ڈیبیوکریں گی۔ بطوربیٹ وومن ان کا کرداراپنی نوعیت کا پہلا کردارہےجسےایک سیاہ فام خاتون ادا کررہی ہیں اوراسےبیٹ وومن کاسٹیومزکی آفیشل ڈیزائنرمایا مانی نے ری ڈیزائن کیا ہے۔جاویشیا لیسلی نے کہا میں نے محسوس کیا کہ یہ اہم تھا کہ لوگ تصویرسے ہی بتاسکتے ہیں کہ فارم فٹنگ اورخوبصورت گھنگھریالے بالوں والی بیٹ وومن ایک سیاہ فام لڑکی ہے اورہم نےیقینی طورپرایسا کیا۔ ایگزیکٹوپروڈیوسرکیرولین ڈرائزنے کہا کہ بیٹ سوٹ ریان وائلڈرکے کردار سے منسوب اہمیت کوبیان کرتا ہے، انہیں اس کی طاقت کا احساس اوریہ کیسےگوتھم شہر(بیٹ مین کےفرضی شہر) میں سب کو فائدہ پہنچا سکتا ہے۔