محسن عباس حیدر نے مرحوم بیٹی کی سالگرہ پر یادگار ویڈیو شیئر کردی

October 30, 2020

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و گلوکار محسن عباس حیدر نے مرحوم بیٹی کی سالگرہ کے موقع پر یادگار ویڈیو شیئر کردی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار محسن عباس حیدر نے مرحوم بیٹی ماھوین عباس حیدر کی سالگرہ کے موقع پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر جذباتی ویڈیو پوسٹ کردی۔اداکار کی جانب سے شیئر کردہ ایکٹ منٹ 39 سیکنڈ کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ ننھی شہزادی کو گود میں اٹھائے پیار کررہے ہیں، انہوں نے ماھوین کی خوبصورت تصاویر بھی شیئر کی اور کیپشن لکھا کہ ’سالگرہ مبارک ہو وینو‘۔مداحوں کی جانب سے اداکار کی پوسٹ کو پسند کیا جارہا ہے، مداح محسن عباس حیدر کو صبر کی تلقین کرنے کے ساتھ ساتھ ننھی پری کو سالگرہ کی مبارک باد اور دعائیں دے رہے ہیں۔واضح رہے کہ محسن عباس حیدر کے گھر 27اکتوبر 2017کو بیٹی کی پیدائش ہوئی جس کا نام انہوں نے ماھوین رکھا تھا، والد بننے پر محسن عباس بے حد خوش تھے مگر اُن کی خوشیوں کو نظر لگ گئی اور اُن کی کل کائنات 15 دسمبر کو بابا سے ہمیشہ کے لیے بچھڑ گئی تھی۔اداکار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر انتہائی دُکھی دل کے ساتھ ننھی پری ماھوین عباس حیدر کے انتقال کی خبر دی اور خصوصی دعاؤں کی اپیل بھی کی تھی۔محسن عباس اتنے بڑے صدمے سے دوچار ہونے کے بعد رنجیدہ تھے جس کا اظہار انہوں نے ’ماھوین کے نام‘ نظم تحریر کر کے کیا تھا۔