گستاخانہ خاکوں کیخلاف پوری دنیا ہم آواز ہوجائے ، حامد موسوی

October 30, 2020

اسلام آباد(خصوصی نمائندہ) قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ ذات مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم انسانوں پر اللہ کریم کا احسان عظیم ہے گستاخانہ خاکوں کے خلاف پوری دنیا ہم آواز ہوجائے۔ فرانس میں دہشتگردی کے پیچھے خاکے بنوانے والی قوتیں ہیں فرانسیسی صدر دجالی قوتوں کے ہاتھوں کھلونا بن چکے ہیں ،شیطانی قوتیں مذاہب کو لڑا کر انسانیت کو ہزار سال پیچھے دھکیلنا چاہتی ہیں ا ورفتنہ و فساد کو پروان چڑھاکر انسانیت کی تباہی و بربادی کے سامان کررہی ہیں ساری دنیا جان لے امن وآزادی کا فروغ ذات مصطفیٰ ؐکی توہین نہیں اتباع اور تعظیم میں مضمر ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کی ہفتہ وحدت و اخوت کمیٹی کے عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ماہ ربیع الاول وہ مقدس و مبارک مہینہ ہے جس میں خطہ ارضی کو اللہ نے وجود مصطفی ؐ سے منور کیا۔