چھاتی کے سرطان سےخواتین میں اموات کی شرح زیادہ ہے، ثمینہ علوی

October 30, 2020

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) خاتون اول ثمینہ عارف علوی نے کہاہےکہ صحت مند اورترقی یافتہ معاشرے کے قیام کیلئے خواتین کا صحت مند ہونا ضروری ہے۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کو یہاں پارلیمنٹ ہاؤس کے سبزہ زارمیں چھاتی کے سرطان سے متعلق آگاہی مہم اورواک کے موقع پرمنعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ تقریب اورواک میں چھاتی کے سرطان سے چھٹکاراپانے والی خواتین نے بھی شرکت کی۔خاتون اول نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس بیماری کے حوالے سے شعوروآگاہی پھیلاناوقت کی ضرورت ہے، پوری دنیا میں اس بیماری سے خواتین میں اموات کی شرح زیادہ ہے۔ قبل ازیں سنیٹر سیمی ایزدی نےکہا کہ پہلی بار پنک ربن مہم ملک گیر سطح پر منائی جارہی ہے،جو خوش آئند ہے۔