پہلا ون ڈے: پاکستان کا زمبابوے کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

October 30, 2020


پاکستان بمقابلہ زمبابوے کے پہلے میچ میں پاکستان کی جانب سے ٹاس جیت کر بیٹنگ جاری ہے۔

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سیریز پہلا میچ راولپنڈی میں جاری ہے، پاکستان نے زمبابوے کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 205 رنز بنا لیے ہیں۔

پاکستانی بلے باز امام الحق 58 رنز، عابد علی 21 ، حارث سہیل 71 رنز جبکہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم 19 رنزبنا کر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ایک روزہ میچ میں پہلی بار پاکستان کی قیادت کر رہے ہیں۔

پاکستان ٹیم کے نائب کپتان اور اسپنر شاداب خان انجری کے باعث پہلا میچ نہیں کھیل رہے۔

بابر اعظم نے ٹاس جیتنے کے بعد گفتگو کے دوران کہا کہ زمبابوے کے خلاف اچھا اسکور کرنے کی کوشش کریں گے۔

بابر اعظم کی قیادت میں پاکستانی ٹیم میں فخر زمان، امام الحق، عابد علی، حارث سہیل، محمد رضوان، افتخار احمد، فہیم اشرف، عماد وسیم، وہاب ریاض، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف فائنل الیون میں شامل ہیں۔

دوسری جانب چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی بھی راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم پہنچ گئے ہیں، چیئرمین احسان مانی کے ہمراہ زمبابوے کرکٹ بورڈ کے آفیشلز بھی موجود ہیں۔