یورپا فٹبال لیگ: آرسنل نے ڈنڈلک کو 0-3 سے ہرادیا

October 30, 2020

یورپا فٹبال لیگ انگلش کلب آرسنل نے آئرش کلب ڈنڈلک کو 0-3 سے ہرادیا۔

یورپا فٹبال لیگ گروپ بی کے میچ میں انگلش کلب آرسنل کا مقابلہ آئرلینڈ کے فٹبال کلب ڈنڈلک سے تھا۔

آرسنل کی جانب سے سے این کیٹیا، ول لوک اور پے پے نے گول اسکور کئے اور اپنی ٹیم کو گروپ میں 6 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر پہنچا دیا۔

آرسنل نے پہلے ہاف میں این کیٹیا کے گول کی بدولت برتری حاصل کی، صرف دو منٹ بعد ول لوک نے آرسنل کی برتری دو۔صفر کردی۔

دوسرے ہاف کے آغاز ہی میں پے پے نے آرسنل کے لئے تیسرا گول کردیا۔

آئرش کلب کی ٹیم آرسنل کی دفاعی لائن کے سامنے بے بس نظر آئی اور پورے میچ میں کوئی گول نہ کرسکی۔

آرنسل کی میچ تین کے مقابلے میں صفر سے جیت کر یورپا لیگ گروپ بی میں 6 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر موجود ہے۔