ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع نہیں ہوگی، ایف بی آر

November 01, 2020

لاہور (نیوز رپورٹر) ایف بی آر کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ٹیکس گزار سالانہ ٹیکس گوشوارے 8دسمبر سے قبل جمع کرائیں، گوشوارے داخل کرنے کی تاریخ میں توسیع نہیں کی جائے گی۔ایف بی آر کے مطابق ٹیکس سال2020 کے لیے نیا آسان ریٹرن فارم متعارف کرایا گیا ہے، ٹیکس گزار وِزرڈ بیسڈ آسان ویب انٹرفیس کےذریعےگوشوارے جمع کراسکتے ہیں۔ایف بی آر کا کہنا ہے کہ ایسے افراد کی نشاندہی کی جاچکی ہے جو قابل ٹیکس آمدنی ہونے کے باوجود گوشوارے جمع نہیں کرارہے، ایسے افراد کی بھی نشاہدہی کی جا چکی ہے جن کےاخراجات زائد ہیں مگر انہوں نے آمدن کم ظاہر کی۔