کورونا وباکیخلاف ڈاکٹرز فرنٹ لائن پر کردار ادا کررہے ہیں،شاہ فرمان

November 01, 2020

پشاور(نیوزڈیسک)گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان نے کورونا سے متاثرہ ڈاکٹر سلطان زیب ایسوسی ایٹ ڈین، خیبر کالج آف ڈینٹسٹری کی شہادت پر دلی رنج وغم کا اظہار کیاہے۔یہاں سے جاری اپنے ایک تعزیتی بیان میں گورنر نے شہید کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔گورنر کاکہناتھا کہ کورونا وبا کے خاتمہ اور کورونا سے متاثرہ مریضوں کے علاج معالجے میں ڈاکٹرز کی خدمات قابل ستائش ہیں،کورونا وبا کے خلاف ڈاکٹرز فرنٹ لائن پر کردار ادا کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ احتیاطی تدابیر اور طے شدہ ایس او پیز پر عملدرآمد سے کورونا کے دوبارہ پھیلاؤ کو روکا جا سکتا ہے