شبلی فراز نے نااہلی چھپانے کیلئے سندھ حکومت پر تنقید کی، ناصر شاہ

November 03, 2020


وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر شبلی فراز نے اپنی نااہلی چھپانے کے لیے سندھ حکومت پر تنقید کی۔

وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے ناصر شاہ نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کے پاس کوئی ٹھوس پالیسی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ آٹے کی قیمتیں زیادہ ہونے کی ذمےداری وفاقی حکومت پر عائد ہوتی ہے۔

وزیر اطلاعات سندھ نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت کی غلط پالیسیوں سے عوام کی روٹی بھی چھین لی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آٹے کی قیمت صرف سندھ میں زیادہ ہوتی تو صوبائی حکومت ذمے دار تھی۔

ناصر حسین شاہ نے یہ بھی کہا کہ حکومت سندھ نے کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے ملک میں نیا ٹرینڈ سیٹ کیا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے بروقت اقدامات کو پورے ملک نے فالو کیا۔