وہیل کی کیاکرز کو لقمہ بنانے کی کوشش، منظر ریکارڈ

November 04, 2020

امریکا کی ریاست کیلیفورنیا کے ایک ساحل پر تفریح کے لیے موجود کیاکرز کو ہیمپ بیک وہیل اپنا لقمہ بنانے کی کوشش کی جس کی ویڈیو بھی ریکارڈ ہوگئی۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق حملہ دو خواتین پر ہوا، جس کے مطابق ویڈیو میں دیکھتے ہوئے ایسا لگ رہا ہے کہ وہ شاید ہی اس وہیل کے حملے سے بچ پائی ہوں۔

کیلفورنیا کے اویلا بیچ پر وہیل کے حملے کا سامنا کرنے والی خواتین کا کہنا ہے کہ وہ لوگ کیاکنگ کر رہے تھے کہ اچانک وہیل پانی کے نیچے سے نمودار ہوئی انھیں اپنا لقمہ بنانے کی کوشش کی۔

خواتین نے یہ بھی بتایا کہ انھیں ایک لمحے اپنے بچنے کی بالکل امید نظر نہیں آرہی تھی، تاہم پانی کے اندر جانے اور پھر لائف جیکیٹ کی مدد سے واپس سطح پر آنے کے بعد انھیں اپنا زندہ رہنے کا احساس ہوا۔