خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کے 3 مریضوں کا انتقال

November 04, 2020

خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کے مزید 3 مریضوں کا انتقال ہوگیا۔ صوبائی محکمہ صحت کے پشاور سے جاری اعلامیہ کے مطابق خیبرپختونخوا میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 1284 ہوگئی۔

محکمہ صحت کے مطابق خیبرپختونخوا میں میں 2 ہزار 813 افراد کا کورونا ٹسیٹ کیا گیا۔ جس کے نتیجے میں کورونا وائرس کے مزید 133 کیس رپورٹ ہوئے۔ اس طرح صوبے میں اب کورونا کیسز کی تعداد 40 ہزار 22 ہوگئی۔

محکمہ صحت کے مطابق پشاور میں کورونا کیسز کی تعداد 14 ہزار900 ہوگئی ہے۔ جبکہ پشاور میں کورونا سے 607 افراد کا انتقال ہوچکا ہے۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ پشاور میں 24 گھنٹوں کے دوران 58 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

محکمہ صحت نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا میں کورونا کیسز کے بڑھنے کی شرح ڈھائی فیصد سے زیادہ ہے۔