حیدر آباد: کورونا کے 27 کیس سامنے آنے کے بعد سی اے اے ٹریننگ انسٹیٹیوٹ سیل

November 05, 2020

سی اے اے ٹریننگ سینٹر حیدرآباد میں کورونا کے 27 کیسز سامنے آنے کے بعد سینٹر کو سیل کردیا گیا۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی ٹریننگ انسٹیٹیوٹ حیدرآباد میں زیر تربیت 27 ایئر ٹریفک کنٹرولر کورونا کا شکار ہوگئے۔

دو روز قبل 3 کورونا کیسز سامنے آنے پر زیر تربیت ایئر ٹریفک کنٹرولرز کے ٹیسٹ کرائے گئے تھے، 31 میں 24 کیڈٹ میں کورونا وائرس پایا گیا، متاثرہ ٹرینی ایئر ٹریفک کنٹرولرز کو ہاسٹل میں آئسولیٹ کردیا گیا۔

سینئر ڈپٹی ڈائریکٹر میڈیکل سینٹر حیدرآباد نے مزید اقدامات کے لئے سی اے اے حکام کو مراسلہ ارسال کیا ہے۔