اغوا ہونے والا 2 سالہ بچہ عبدالمنان بازیاب، ملزم گرفتار

November 06, 2020

ملتان (سٹاف رپو ر ٹر) پولیس تھانہ شاہ رکن عالم نے اغواء ہونے والے 2 سالہ عبدالمنان کو بازیاب کر الیا ہے ۔عبدالمنان کو یوسف عرف ہنی نامی خواجہ سرا نے ساتھیوں کے ذریعے اغوا کروایا، خواجہ سرا یوسف عرف ہنی کے پولیس کو دئے گئے بیان کے مطابق اس نے بچے کو بڑھاپے کا سہارا بنانے اور اسے پالنے کیلئے اغوا کیا، پولیس نے خواجہ سرا سمیت تین ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا ہے۔