خوفناک حادثے نے دیکھنے والوں کے دل دہلا دیے

November 06, 2020

جنوبی افریقا میں کار کے خوفناک حادثے نے دیکھنے والوں کے دل دہلا دیے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

جنوبی افریقا کے سینٹ اینڈریو کالج اسپتال چیپل کے قریب کار ڈرائیور سے بے قابو ہوکر چورنگی سے ٹکرا کر ہوا میں اڑتی ہوئی دیوار سے جاٹکرائی، حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آگئی۔

حادثے کے نتیجے میں کار کو شدید نقصان پہنچا جبکہ ڈرائیور کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کار ڈرائیور سے بے قابو ہوکر پہلے راؤنڈ اباؤٹ سے ٹکراتی ہے اور 100 فٹ بلندی پر اڑتے ہوئے نزدیک قائم اسکول کی دیوار سے جاٹکراتی ہے۔