چلتے ہوئے آدمی پر آسمانی بجلی گر گئی

November 06, 2020


بارش میں چہل قدمی کرنے والے شخص کی چھتری پر بجلی گر گئی جس کی دل دہلا دینے والی ویڈیو سامنے آئی ہے۔

یہ ویڈیو امریکی ریاست ساؤتھ کیلورینا کی ہے جس میں ایک شخص کو بارش کے دوران چھتری لے کر چلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں نظر آنے والے شخص نے بارش کے پانی سے بچنے کے لیے چھتری کا سہارا لیا اور وہ کہیں کام سے نکلا تو اسی دوران اُس کے بالکل قریب آسمانی بجلی گری۔

دیکھا جاسکتا ہےکہ بجلی گرنے کے بعد چھتری اُس شخص کے ہاتھ سے چھوٹ گئی اور پھر پگھل گئی جبکہ قریب میں موجود پانی بھی فضا میں بلند ہوا۔

آسمانی بجلی گرنے کے فوری بعد چھتری لے کر چلنے والا شخص بھی زمین سے ایک فٹ اوپر اچھلا جس سے یہ اندازہ لگایا جاسکتا ہےکہ اُسے بھی چوٹ آئی ہے۔