بلوچستان: کورونا وائرس کے 8 نئے مریضوں کی تشخیص، ایک کا انتقال

November 06, 2020

بلوچستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کی تشخیص کے لیے 207 ٹیسٹ کئے گئے اور 8 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی۔

محکمہ صحت بلوچستان کے کوئٹہ سے جاری اعلامیہ کے مطابق صوبے میں کورونا کیسز کی تعداد 16 ہزار41 ہوگئی۔ جبکہ مزید 20 مریض صحتیاب ہوگئے۔

اس طرح مجموعی طور پر صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 15ہزار 680 ہوگئی۔ صوبے میں کورونا کے ایکٹیو مریضوں کی تعداد 208 ہے۔

محکمہ صحت نے بتایا کہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا میں مبتلا ایک مریض کا انتقال ہوا۔ اس طرح صوبے میں کورونا سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 153 ہوگئی۔