کمالہ ہیرس امریکا کی پہلی سیاہ فام خاتون نائب صدر منتخب

November 08, 2020


ڈیموکریٹ امیدوار کمالہ ہیرس امریکا کی نائب صدر منتخب ہوگئیں، کمالہ ہیرس امریکا کی پہلی خاتون، سیاہ فام اور جنو بی ایشیاء سے تعلق رکھنے والی شخصیت ہیں جو نائب صدر منتخب ہوئی ہیں۔

کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والی سینیٹر اور امریکا کی نو منتخب نائب صدر کمالہ ہیرس نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ الیکشن میرے اور جو بائیڈن کے لیے بہت سے زیادہ اہم رہاہے۔

کمالہ ہیرس نے کہا کہ یہ الیکشن امریکا کی روح تھا اور ہم اس کے لیے ہی لڑرہے تھے، اب آگے بہت سا کام کرنا ہے۔

ملالہ یوسف زئی نے امریکی انتخابات میں ڈیموکریٹس کے صدارتی امیدوار جو بائیڈن کے ساتھ نائب صدر کے عہدے کے لیے کامیاب ہونے والی کمالہ ہیرس کو مبارکباد پیش کی ہے۔

واضح رہے کہ ریاست پینسلوانیا میں کامیابی کے بعد ڈیموکریٹس کے جو بائیڈن صدر اور کمالہ ہیرس نائب صدر کے لیے منتخب ہوگئے ہیں۔

دونوں جیتنے والے امیدوار آئندہ برس 20 جنوری کو اپنے اپنے عہدوں کا حلف اٹھائیں گے۔