الیکشن کمیشن نے بلاول بھٹو کے اثاثوں کی بھی تفصیلات جاری کردیں

November 10, 2020


پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے اثاثوں کی مالیت 1 ارب 58 کروڑ روپے ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے ارکان پارلیمان کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔

ای سی پی کی دستاویزات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کی پاکستان میں 19 غیر منقولہ جائیدادیں ہیں، ملک میں اُن کے 8 بینک اکاؤنٹس ہیں۔

دستاویز کے مطابق پی پی چیئرمین کے پاس دبئی میں تحفے اور وراثت میں ملی 2 پراپرٹیز ہیں۔

ای سی پی کی دستاویز کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کے پاس دبئی اور برطانیہ میں 25 منقولہ سرمایہ دارانہ اثاثے ہیں۔

دستاویزات کے مطابق پی پی چیئرمین کے بیرون ملک زیادہ تر اثاثے وراثت یا تحفے میں ملے ہیں۔