بندر کو ڈوبنے سے بچانے کی ویڈیو وائرل

November 11, 2020

برازیل کے ماہی گیروں نے تھکاوٹ کے باعث پانی میں ڈوبنے والے بندر کو ریسکیو کرلیا ہے۔

ماہی گیروں کی جانب سے واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کردی گئی ہے۔

ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ برازیل کے ماہی گیروں کا ایک گروہ شکار کی غرض سے ریو گرانڈے ڈو سول کے دریائے ٹریس وینڈس میں موجود ہیں کہ اچانک انہیں پانی میں ایک بندر نظر آیا جو کہ تھکاوٹ کے باعث ڈوب رہا تھا۔

ماہی گیروں کی نظر جیسے ہی پانی میں ڈوبنے والے بندر پر پڑی، انہوں نے بلا تاخیر اپنی کشتی اس جانب روانہ کی اور چپو کی مدد سے اسے ریسکیو کیا۔

بعد ازاں ایک شاخ پر بیٹھنے کا سہارا فراہم کیا، پانی سے نکالنے پر بندر نے ماہی گیروں کو تشکرانہ انداز میں دیکھا اور فوری طور پر جنگل میں غائب ہوگیا، یہ سارا منظر ایک ماہی گیر نے اپنے موبائل فون میں محفوظ کیا۔