انٹر بینک، ڈالر 25 پیسے مزید سستا

November 12, 2020

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)انٹر بینک میں ڈالر 25پیسے اور اوپن مارکیٹ میں30پیسے سستا ہو گیا ،یورو کی قیمت بھی 50پیسے گھٹ گئی ، فاریکس ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت انٹر بینک میں 25پیسے کم ہو گئی جس کے بعد ڈالر کی قیمت خرید 158.65سے کم ہو کر 158.40روپے اور قیمت فروخت 20پیسے کی کمی سے 158.70سے کم ہو کر 158.50روپے ہو گئی ،جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 20پیسے کی کمی سے 158.20سے کم ہو کر 158.00 روپے اور قیمت فروخت 30پیسے کی کمی سے 158.60روپے سے کم ہو کر 158.30 روپے ہو گئی ہے ، رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت میں بھی 50پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعدا س کی قیمت خرید 184.50سے کم ہو کر 184.00روپے اور قیمت فروخت 186.50سے کم ہو کر 186.00روپے ہو گئی ہے تاہم برطانوی پاؤنڈ کی قیمت بغیر کسی اضافے کمی کے 207 اور 209 روپے پر برقرار رہی ۔