سونا، فی تولہ 100 روپے سستا

November 12, 2020

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سونے کی قیمت 100روپے فی تولہ مزید کم ہو گئی ،تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 3ڈالر فی اونس کم ہو جانے کے بعد 1874ڈالر فی اونس ہو گئی ہے جبکہ مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت100روپے فی تولہ کی کمی کے بعدایک لاکھ 12ہزار روپے فی تولہ اور 10گرام سونے کی قیمت 86 روپے کی کمی کے بعد96ہزار 22روپے ہو گئی ہے لیکن چاندی کی قیمت 1180روپے فی تولہ پر برقرار رہی ۔