گاڑی اچانک زمین میں دھنس گئی

November 12, 2020

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں گاڑی اچانک زمین میں دھنس گئی۔

لاس اینجلس میں کھڑی گاڑی اچانک سڑک میں دھنسے کے حیران کن واقعے نے دیکھنے والوں کو پریشان کردیا کہ آخر کس طرح زمین کا چھوٹا کا ٹکڑا اندر کی جانب دھنس گیا۔

فائر فائٹر اہلکاروں کا کہنا ہے کہ زمین دھنسے کی وجہ پانی کی لائن پھٹنے کا نتیجہ ہے۔

فائر فائٹر عملے نے گاڑی کو گھڑے سے نکال کر متاثرہ سڑک کو ٹریفک کے لیے بند کردیا ہے تاکہ سڑک کی مرمت کی جاسکے۔