عوام میں بھارت مخالف چورن سب سے زيادہ فروخت ہوتا ہے، فردوس اعوان

November 12, 2020

وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ عوام میں بھارت مخالف جذبات کا چورن سب سے زیادہ فروخت ہورہا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

فردوس اعوان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام میں بھارت مخالف جذبات کا چورن سب سے زيادہ فروخت ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دکان پر جو سودا سب سے زيادہ فروخت ہوتا ہو وہی سب سے زيادہ رکھا جاتا ہے اور ایسا صرف حکومت نہیں آج کل سب ہی کر رہے ہیں۔