آرمی چیف اور بل گیٹس کے درمیان گفتگو

November 13, 2020

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے چیئرمین بل گیٹس کے درمیان بات چیت ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کے کورونا سے نمٹنے کے اقدامات اور انسداد پولیو مہم کی بحالی پر تبادلہ خیال کیا گیا، بل گیٹس نے انسداد پولیو مہم میں پاک فوج کے تعاون کو سراہا ، مقامی قائدین اور با اثر شخصیات کے ذریعے پولیو مہم مؤثر بنانے کے اقدامات کی تعریف کی۔

آرمی چیف نے کہا کہ پولیو مہم کا سہرا کارکنوں، موبائل ٹیموں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں اور طبی عملے کے سر ہے۔