آبشار کی سیر کو جانے والے سیاح کے ساتھ خوفناک حادثہ

November 13, 2020


روس میں سیاحتی مقامات پر سیر و تفریح کرنے والے ایک سیاح کے ساتھ خوفناک حادثہ پیش آیا، پانی میں چھلانگ لگاتے ہوئے اس کا سر زوردار طریقے سے پتھروں سے ٹکرایا جس سے وہ زخمی ہوگیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے سیاح آبشار کے قریب ایک اونچی جگہ پر کھڑا ہے اور دریا میں چھلانگ لگانے کی تیاری کر رہا ہے۔

اس کے بعد وہ 30 فٹ کی بلندی سے چھلانگ لگا کر پانی میں گرتا ہے تو زور دار آواز آتی ہے، دریا کے کم گہرے پانی میں پتھر موجود تھے جن سے سیاح کا سر بری طرح ٹکرا، حادثے سے اس کے سر اور ریڑھ کی ہڈی پر چوٹ لگی اور اسے فوری طور پر اسپتال پہنچا دیا گیا۔