مرحوم چیف جسٹس وقار سیٹھ کی رسم قل

November 14, 2020

پشاور میں پشاور ہائی کورٹ کے مرحوم چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ کی رسم قل آج ان کی رہائش گاہ پر ادا کی جا رہی ہے ،جس میں ججز، وکلاء سمیت دیگر افراد بھی شریک ہیں۔

مرحوم جسٹس وقار احمد سیٹھ کی رہائش گاہ پر تعزیت کے لیے آنے والوں کا سلسلہ جاری ہے۔

پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ 59 سال کی عمر میں کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی وجہ سے دو روز قبل انتقال کر گئے تھے۔

گزشتہ روز انہیں پشاور میں نمازِ جنازہ کی ادائیگی کے بعد مقامی قبرستان میں سپردِ خاک کیا گیا۔