نوابشاہ: لاپتا 13 سالہ لڑکی کی لاش مل گئی

November 14, 2020

نواب شاہ سے گزشتہ روز لاپتا ہونے والی 13 سالہ لڑکی کی لاش کھیت سے مل گئی ہے۔

پولیس کے مطابق گاؤں میر حسن رند سے گزشتہ روز 13سالہ نمرہ لاپتا ہوئی تھی۔

پولیس کے مطابق 13 سالہ نمرہ کی لاش مکھی گوٹھ کے قریب جھاڑیوں سے ملی ہے، جسے پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

لڑکی کے والدین کا کہنا ہے کہ ان کی کسی سے بھی کوئی دشمنی نہیں ہے۔