بورس جانسن قرنطینہ میں منتقل

November 16, 2020

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے قرنطینہ کرلیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق این ایچ ایس ٹیسٹ اینڈ ٹریس ٹیم نے وزیراعظم بورس جانسن کو فون پر آئسولیٹ ہونے کی ہدایت کی۔

ٹیم کے مطابق خدشہ ہے وزیراعظم کسی ایسے شخص کے قریب رہے ہیں جو کووڈ پازیٹیو ہے۔

واضح رہے کہ برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن پہلے بھی کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔

برطانیہ کے طبی ماہرین نے لاک ڈاؤن پر مؤثر عمل درآمد نہ ہونے کی صورت میں کرسمس تک صورت حال بگڑنے کا خدشہ ظاہر کردیا ہے۔