بل گیٹس کا کورونا ویکسینز کیلئے مزید 7کروڑ ڈالرز دینے کا فیصلہ

November 16, 2020

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے پولیو کے بعد کورونا ویکیسن کو بھی دنیا کے ہرفرد تک پہنچانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ بل اینڈ ملینڈا گیٹس فاؤنڈیشن نے دنیا میں اب تک کورونا ویکسینز کی دستیابی کو یقینی بنانےکیلئے مزید 7 کروڑ ڈالرز دینے کا فیصلہ کیا ہے۔