کورونا کے باعث وزیر اعظم عمران خان کا عوامی اجتماع منسوخ

November 16, 2020

وزیر اعظم عمران خان کا21 نومبر کو رشکئی میں ہونے والا عوامی اجتماع منسوخ کردیا گیا ہے۔

وزیر اعظم نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی سفارش پر عوامی اجتماع منسوخ کیا۔

این سی اوسی نےکورونا وائرس کے کیسز بڑھنے پر عوامی اجتماع نہ کرنےکی سفارش کی تھی۔

این سی او سی کی جانب سے وزیراعظم کے سامنے عالمی سطح پر کورونا وائرس کی دوسری لہر کا ڈیٹا بھی رکھا گیا تھا۔