بغیر پائلٹ جدید ڈرون ٹیکسی کا کامیاب تجربہ

November 17, 2020


جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیئول میں ایک ڈرون ٹیکسی کا کامیاب تجربہ کیا گیا ہے ۔

جنوبی کوریا میں بڑھتی ہوئی ٹریفک بہت بڑا مسئلہ ہے، لیکن حکمرانوں نے فیصلہ کیا ہے کہ اس بے ہنگم ٹریفک کو کنٹرول کرنے اور اس میں کمی لانے کیلئے ڈرون ٹیکسی کا تجربہ کیا جائے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ آئندہ پانچ سال تک ان ڈرون پروازون کا باقاعدہ آغاز کردیا جائے گا، جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیئول میں چینی کمپنی نے ایک ڈرون ٹیکسی کا کامیاب تجربہ کیا گیا ہے۔ یہ ایشائی ملک 2025ء تک شہروں میں ڈرون پروازوں کے ذریعے فضائی ٹریفک عام کرنا چاہتا ہے۔

سیئول ایئر پورٹ پر ان ڈرون ٹیسکیوں کا ٹرمینل بھی بنایا جائے گا جس کے باعث مسافر کم قوت میں اور بغیر کسی رکاوٹ کے ایئر پورٹ پہنچ جائیں گے۔