شام میں اسرائیلی فوج کا فضائی حملہ، 3 فوجی جاں بحق

November 18, 2020

شام میں اسرائیلی فوج کے فضائی حملے میں شامی فوج کے 3 اہلکار جاں بحق، جبکہ 1 اہلکار زخمی ہو گیا۔

شام کی سرکاری نیوز ایجنسی نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہےکہ اسرائیلی بمباری میں شام کے 3فوجی اہلکار جاں بحق اور 1 اہلکار زخمی ہوا ہے۔

اسرائیلی ملٹری کی جانب سے جاری کیئے گئے بیان میں کہا گیا ہےکہ اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے رات گئے شام میں بمباری کی ہے جس میں ایرانی اور شامی فورسز کے فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے۔