اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپے 95 پیسے مہنگا ہوگیا

November 18, 2020


روپے کے مقابلے میں ڈالر پھر اُونچی اڑان بھرنے لگا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپے 95 پیسے مہنگا ہوگیا۔

انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں ایک روپے 52 پیسے کا اضافہ ہوا۔

کاروباری دن کے اختتام پر ڈالر 159 روپے 83 پیسے کی سطح پر بند ہوا۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں ایک روپے 95 پیسے اضافے کے بعد 160 روپے 20 پیسے ہے۔