دنیا میں کورونا سے 13لاکھ 64 ہزار ہلاکتیں

November 20, 2020


دنیابھر میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 13 لاکھ 64 ہزار سے بڑھ گئی جبکہ مریضوں کی تعداد 5 کروڑ 72 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے۔

24 گھنٹوں میں امریکا میں 2 ہزاراموات ہوئیں اور1 لاکھ 90 ہزار نئے کیسز سامنے آئے۔

برطانیہ میں کورونا سے آج مزید 501 افراد چل بسے جبکہ نئے کیسز کی تعداد 22 ہزار 915 تک جا پہنچی ہے۔

ادھر اٹلی میں 650 سے زائد کورونا وائرس سے متاثرہ مریض جان سے گئے اور 36 ہزار سے زیادہ مریض رپورٹ ہوئے۔