انتخابی نتیجہ بدلنے کے لئے ٹرمپ کی آخری سرتوڑ کوششیں

November 21, 2020

واشنگٹن (جنگ نیوز ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں اور اتھادیوں نے منتخب صدر جو بائیڈن کی انتخابی کامیابی کو روکنے کی آخری سرتوڑ کوششیں شروع کردی ہیں ۔انتخابی قوانین کے ماہرین کے مطابق یہ نئی زندگی پانے کجی سرتوڑ کوشش ہے لیکن امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق جنوری میں جو بائیڈن کا وہائٹ ہائوس کے اوول آفس میں داخلہ یقینی ہے ۔آخری حربوں کے طور پر ایریزونا میں انتخابی حکام پر ووٹوں کی تصدیق میں تاخیر کے لئے زور دیا جا رہا ہے ۔ لیکن امریکیوں میں اس بات پر گہری تشویش پائی جا تی ہے کہ امریکی صدارتی انتخاب کے دیانت دارانہ اور منصفانہ ہو نے پر سے اعتماد اٹھتا جا رہا ہے ۔یوتاہ سے ری پبلکن سینیٹر اور صدر ٹرمپ کے نقاد مٹ رومنی نے ٹرمپ کیمپ پرانتخابی نتائج بدلنے کے لئے ریاستی اور انتخابی حکام پر بے جا دبائو ڈالے جانے کا الزام عائد کیا ہے ۔