سحر خیزی کے فوائد

November 21, 2020

مشہور کہاوت ہے: ’جلدی سونا اور جلدی اٹھنا آپ کو صحت مند، دولت مند اور عقل مند بناتا ہے۔

رات بھر کی نیند لینا اور ایک مقررہ وقت پر جاگنا اور سونا دونوں اہمیت کے حامل ہیں۔

اس سے بھی زیادہ نقصان دہ صبح جلدی جاگنے کے لیے نیند میں کمی کرنا ہے۔ نیند میں کمی کرنے کا مطلب اس کے منفی اثرات کو مدعو کرنا ہے۔

اس سے توجہ مرکوز کرنے کی صلاحیت میں کمی ہو سکتی ہے، بےچینی ہو سکتی ہے۔ دل کی بیماری اور ہائی بلڈ پریشر کا بھی خطرہ رہتا ہے۔

یہاں ہم آپ کو صبح جلدی اٹھنے کے فوائد بتائیں گے۔

ورزش کے لیے مناسب وقت:

صبح سویرے ہلکی ورزش سے پورے دن آپ کا موڈ خوشگوار رہتا ہے، کارکردگی بہتر رہتی ہے، موٹاپا کنٹرول میں رہتا ہے اور مجموعی طور پر صحت بھی اچھی رہتی ہے۔

بہتر ناشتہ:

جو لوگ دیر سے اٹھتے ہیں وہ کام پر نکلتے وقت نہ صرف جلدبازی میں ناشتہ کرتے ہیں بلکہ ایسی چیزیں کھاتے ہیں جو فاسٹ فوڈ کی طرح فوری تیار تو ہوجاتی ہیں لیکن صحت کے لیئے مفید نہیں ہوتیں۔ ایک تحقیق سے پتا چلا ہے کہ جو لوگ صبح دیر سے اٹھتے ہیں وہ ناشتے میں دوسروں سے تقریباً 250 کیلوریز زیادہ استعمال کرتے ہیں اور وہ بھی ایسی غذاؤں کی صورت میں جو نقصان دہ ہوتی ہیں۔

مثبت خیالات:

صبح جلدی اٹھنے سے آپ میں منفی خیالات کی نشونما کم ہوتی ہے اور اس کی جگہ مثبت خیالات لے لیتے ہیں۔ آپ کی زیادہ توجہ اپنی دن بھر کی مصروفیات اور تجربات پر ہوتی ہے لہٰذا آپ منفی سوچوں سے محفوط رہتے ہیں۔

اعصابی سکون کا حصول:

نفسیاتی مطالعات سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ دیر سے جاگنے والے لوگوں کے دماغ میں ہر وقت اُلٹے سیدھے قسم کے خیالات گردش کرتے رہتے ہیں جن کی وجہ سے وہ اعصابی تناؤ کا شکار بھی رہتے ہیں۔

اگر آپ صبح جلدی اٹھنے کی عادت ڈال لیتے ہیں تو اس سے آپ کے اعصاب بھی پرسکون رہیں گے اور آپ ایسے بہت سے خطرات سے محفوظ رہیں گے جو ہیجان زدہ اعصاب کے باعث آپ کو گھیر سکتے ہیں۔

اچھی دماغی صحت:

صبح جلدی اٹھنا آپکے دماغ کی صحت کے لئے مفید ہے جب آپ صبح جلدی اٹھتے ہیں تو آپکا دماغ پریشانیوں سے آزاد ہوتاہے اور آپ فریش اٹھتے ہیں لیکن اسکے لئے وقت پر سونا بھی ضروری ہے۔

زیادہ دیر تک سونے سے دماغ بوجھل رہتاہے اور دیر سے اٹھنے والوں کو ڈپریشن اور دیگر نفسیاتی مسائل کا سامنا رہتاہے کیونکہ وقت کی بے ترتیبی کی بدولت وہ اپنا کام وقت پر پورا نہیں کرپاتے جو انکی پریشانیوں میں اضافے کاسبب بنتاہے۔

اسکی بدولت صبح جلدی اٹھنے والے مثبت سوچ رکھتے ہیں وہ پرسکون رہتے ہیں اور ذہنی الجھنوں سے آزاد رہتے ہیں۔

مقاصد کا حصول آسان:

سیدھی سی بات ہے اگر آپ صبح جلدی اٹھتے ہیں تو آپ اپنے پورے دن میں اپنے کاموں کو ترتیب دے سکتے ہیں۔ اگرچہ انسان کو اسکے مقدر سے زیادہ نہیں ملتاپھر بھی رزق کے حصول میں سستی نہیں کرنی چاہئے رات کی بھرپور نیند کے بعد آپکا دماغ پر سکون ہوتاہے اور آپ محنت سے کام کرنے کے لئے تیار۔

صبح جلدی اٹھنا فیصلے کرنے ، اہداف مقرر کرنے اور منصوبہ بندی کرنے کے لئے بہترین ہے۔ شروع میں آپکو صبح اٹھنا ناگوار لگ سکتا ہے لیکن بعد میں اسکی عادت آپکے لیے ترقی کاباعث ثابت ہوگی۔